ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی محمود خان کا دورہ پائی سیلاب زدگان کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ نے ٹانک کی سیلاب زدہ یونین کونسل پائی کیلئے 20 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے ٹانک زام ڈیم سے ٹانک شہر تک 12 کلومیٹر پانی کی پائپ لائن کی بچھائی کیلئے 75 کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔ٹانک شہر کو 10 ماہ کے اندر صاف پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے منہدم ہونے والے فی گھر کیلئے 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔جزوی طور پر متاثرہ گھروں کو 1 لاکھ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔میں شہداء کی بلندی درجات اور ورثاء کی صبر جمیل کیلئے دعاء گو ہوں۔سیلاب کے شہداء کے ورثاء کو کو 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔وزیر اعلی نے شہداء کے خاندانوں میں چیک بھی تقسیم کئے ۔وزیر اعلی نے ٹانک کیلئے دوسری تحصیل گل امام کی منظوری دینے کا بھی اعلان کی۔وزیر اعلی نے یونین کونسل پائی کی سیلاب سے حفاظت کیلئے 8 ہزار فٹ حفاظتی بند تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔محمود خان نے شہر میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے کو ختم کرنے کیلئے ٹانک زام سے پائپ لائن بچھانے کا اعلان بھی کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں سیاسی جلسہ کرنے نہیں بلکہ سیلاب زدگان کا مورال بلند کرنے آیا ہوں۔سیلاب اللہ کی طرف سے ایک امتحان تھا۔میں آپ کا اپنا وزیر اعلی ہوں حکومت سیلاب زدگان کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔میں سیلاب کے روز آنا چاہتا تھا لیکن موسم کی خرابی آڑے آگئی۔میرے آنے کا مقصد آپ کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔صوبائی حکومت سے جتنا ہوسکے گا سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔2010 کے تباہ کن سیلاب میں کوئی وزیر اعلی یا وزیر یہاں نہیں آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام متعلقہ محکموں کو متاثرین کی فوری بحالی کے احکامات جاری کردیئے۔تمام اعلانات کو فوری عملی جامعہ پہناؤں گا۔ٹانک پر معلوم نہیں کس کی حکمرانی رہی ہے مجھے ہیلی سے یہاں نیچے زمین پر کوئی سڑک نظر نہیں آئی۔جنوبی اضلاع کے پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ٹانک میں آبنوشی کے 30 ٹیوب ویلز نصب کئے جائیں گے۔محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہدایت کردی ہے جہاں پانی میٹھا ہو وہاں بور نکالیں گے۔پائی میں فنڈز کی تقسیم مقامی کمیٹی کو اعتماد میں لیکر کی جائے گی۔میرے آنے کی اگر دوبارہ ضرورت پڑی تو ٹانک آؤنگا۔
ٹانک سیلاب زدگان کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 20 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان








