بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ “سن کر صدمہ ہوا کہ بیٹی مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،میری دل کی گہرائیوں سے ان کیلئے دعا ہے کہ وہ جلد سے جلد صحتیاب ہو جائیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سیاسی مہم کو لیڈ کیا ہے ان پر ہم سب کو فخر ہے ،وزیر اعظم نے آخر میں لکھا جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ گڑیا اور صفدر۔