بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی حکام نے پاک ایران دوستانہ گیٹ کھو ل دیا

تفتان (نیوز ڈیسک) چاغی سے متصل پاک ایران سرحدی شہر تفتان دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو ایرانی حکام نے کھول دیا ۔سرحدی لیویز ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایرانی حکام کے تفتان بارڈر پر منسلک دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں بند کر رکھا تھا ۔
بروز ہفتہ ایرانی حکام نے دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا ۔
دوستانہ گیٹ سے دونوں اطراف کے مقامی لوگ ایک دوسرے کو روزمرہ استعمال ہونے والی خوردونوش اشیاء فراہم کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کے روزگار بھی وابسطہ ہیں۔