بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھاندلی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے،اب تھیلے اور الیکشن کمیشن کا عملہ چُرا کر نہیں بھاگ سکتے تو دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ دھاندلی کیے بغیر یہ نا پہلے الیکشن جیتے تھے نا انشاءاللّہ اب جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیلیکشن نہیں،الیکشن ہو رہاہے! مسٹر XYZ آخر میں دھاندلی خان خود نکلے گا۔