اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی جیت ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کی تقریر میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ انہیں پنجاب اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ اب الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔
مریم اونگزیب نے کہا کہ کل ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی جیت ہوگی، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا، عدالتیں رات کو اس لیے کھلی کیوں کہ آئین پر حملہ ہو رہا تھا۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارا وزیر درختوں کی چوری میں پکڑا گیا، تم تاریخ کے پہلے سیاستدان ہو جی آئین شکنی کا سرٹیفیکیٹ لے کر نکالے گئے ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولتے اور جب منہ کھولتے ہیں تو اُن کے منہ سے صرف غلاظت ہی نکلتی ہے، گزشتہ چار سال کے دور میں عمران خان نے ہر طرف تباہی مچائی اور ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار بھی نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی اداروں نے پرایڈیٹر کا نام دیا، عمران خان آج تقریر میں جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے تھے کہ اُن کے دور میں میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گئیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے صحافیوں کی تضحیک کروائی، خواتین صحافیوں کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں پر قاتلانہ حملے ہوئے اور صحافی قتل بھی ہوئے، اینکرز کے پروگرام بند کیے گئے اور ٹی وی چینلز بھی بند ہوئے، انہیں جو اینکر پسند نہیں تھا اُسے نوکری سے نکلوا دیتے تھے۔
عمران خان کی تقاریرسےثابت ہورہا ہے وہ ہارتسلیم کرچکےہیں،مریم اورنگزیب








