اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان بابر اعوان نے ٹوئٹر پر ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے اپنی تصویر شیئر کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ کہوٹہ پی پی 7 میں ہوں، ابھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

کہوٹہ پی پی 7 میں ہوں، ابھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اگر الیکشن کے رزلٹس دیانتداری سے compile اور announce ہوئے تو پنجاب کی 20 نشستوں پر عمران خان سب کو عبرتناک شکست دیگا۔ #بلے_پہ_ٹھپہ pic.twitter.com/0VikTKc8pa
— Babar Awan (@BabarAwanPK) July 17, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کے رزلٹس دیانتداری سے مرتب اور اعلان ہوئے تو پنجاب کی 20 نشستوں پر عمران خان سب کو عبرتناک شکست دے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔








