کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، ملیر، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرچکا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری
کراچی میں مزید دو رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں لگادی گئیں جس کے بعد شہر قائد میں آبزرویٹریز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔









