لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے اعوان مارکیٹ کے حلقے پی پی 158کے پولنگ سٹیشن کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کارکنان میں جھگڑا اور مار کٹائی کا واقع پیش آیا ہے ، پولیس کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے الزام عائد کیاجا رہا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں دیا جا رہا ہے ، پولیس کے بھاری تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے جو کارکنان کو ایک دوسرے الجھنے سے روک رہی ہے ڈولفن فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال بھی پولنگ سٹیشن پر پہنچ چکے ہیں اور مرکزی رہنماوں کی جانب سے بھی موقع پر پہنچنے کا کہا جا رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں ہے جب تک اس کے پاس لیٹر نہیں ہو گا اس وقت تک ہم پولنگ ایجنٹ کو اندر نہیں دیا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق لڑائی کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی ہے ، کیونکہ مین گیٹ کے باہر جھگڑا ہوا ہے اس لیے گیٹ کو بند کر دیا گیا ہے ۔









