بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی کھلاڑی کو کون سا پاکستانی کھانا پسند ہے؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کو پاکستانی کھانے پسند آگئے، دال روٹی کی تصویر شیئر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارنوس لابوشین نے دال روٹی کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ دوپہر میں بھی یہی کھائیں گے، کیونکہ یہ بہت مزے کی ہے۔یاد رہے آسٹریلین ٹیم 24 سالوں بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے لیے اس وقت کراچی میں موجود ہے، اس سے پہلے وہ پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔راولپنڈی میں بھی کھلاڑیوں نے کئی ویڈیوز شئیر کیں، کہ وہ یہاں کتنا اچھا وقت گزار رہے ہیں، جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کی جانب سے بار بی کیو کی اسٹوری لگائی گئی کہ وہ یہاں کے کھانوں سے کس قدر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔