بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (PRA) کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران اور اراکین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی آر اے پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق سیال کو صدر، ڈاکٹر فرقان راؤ کو سیکرٹری، عابد عباسی کو فنانس سیکرٹری اور احتشام الحق کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

اسی طرح سحرش قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری کو نائب صدر جبکہ شیراز گردیزی کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی آر اے پاکستان نے شکیلہ جلیل، عون شیرازی اور جاوید بھاگٹ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پی آر اے پاکستان کی مکمل باڈی کا کہنا ہے کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے اور اس ادارے کی عزت و تکریم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافتی برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے اور کلب میں سہولیات کے مزید فروغ کے لیے اقدامات کریں گے۔ پی آر اے پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صحافتی برادری کے تمام حلقے مل کر نیشنل پریس کلب کی وقار، روایات اور وقعت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔