شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرتے ہوئے تقریباً 10 میزائل فائر کیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے بحیرۂ جاپان (جاپان کے سمندر) کی سمت داغے گئے۔
بیان کے مطابق ان بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلومیٹر تک پرواز کی، تاہم ان کی نوعیت اور درست صلاحیت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی تھیں۔ مبصرین کے مطابق شمالی کوریا اس طرح کے تجربات کے ذریعے اکثر ان مشقوں پر احتجاج اور اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
شمالی کوریا کا 10 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ








