ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعض شہروں میں امریکی فوج کے ٹھکانوں اور شپنگ پورٹس کو نشانہ بنانا ایران کا قانونی حق ہے، خاص طور پر وہ مقامات جہاں امریکی میزائل تعینات ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں ایران کے جزیرہ خارگ پر حملہ کیا، اور اس کے بعد ایرانی جزیروں پر کسی بھی حملے کے جواب میں امریکی ٹھکانوں کو جائز ہدف سمجھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام اپنی قومی خودمختاری اور سرزمین کے دفاع کے قانونی حق کے تحت کیا جا رہا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے یو اے ای حکومت کو اس موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے وضاحت کی ہے کہ جزیرہ خارگ سے تیل کی برآمدات بلا تعطل جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب: یو اے ای میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہمارا قانونی حق








