امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرہ خارگ پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات بھی منظر عام پر لائی ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق گزشتہ شب امریکی فوج نے خارگ جزیرے میں بڑے پیمانے پر آپریشن انجام دیا۔ اس کارروائی میں ایرانی بحریہ کی بارودی سرنگوں والی تنصیبات، میزائل گودام، بنکرز اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے میں ایران کے 90 سے زائد فوجی اہداف کامیابی کے ساتھ تباہ کیے گئے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جزیرہ خارگ سے تیل کی برآمدات بلا تعطل جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
امریکی سینٹ کام نے جزیرہ خارگ پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی








