پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسین طلعت کا بایاں کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا، یہ واقعہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پیش آیا۔
پی سی بی نے بتایا کہ انجری کے بعد حسین طلعت کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ آل راؤنڈر کی مکمل صحت یابی اور کرکٹ میں واپسی میں تقریباً 12 سے 14 ہفتے لگنے کا امکان ہے۔
حسین طلعت انجری کا شکار، بایاں کندھا ڈس لوکیٹ: پی سی بی








