متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے۔ دو خصوصی فلائٹس کے ذریعے تقریباً 600 اسرائیلی تل ابیب پہنچائے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خصوصی پروازیں مکمل طور پر مفت تھیں اور تمام اخراجات اماراتی حکومت نے اٹھائے۔ اسرائیلی شہریوں کی محفوظ واپسی پر اسرائیل نے یو اے ای کی جانب سے تعاون اور شراکت داری کا شکریہ ادا کیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کو مضبوط ثابت کیا اور شہریوں کی حفاظت کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
متحدہ عرب امارات سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل، 600 شہری تل ابیب پہنچ گئے








