بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی جوابی حملوں کے خوف سے افغان طالبان عہدیدار صوبہ غور فرار

پاکستان کے ممکنہ جوابی فضائی حملوں کے خوف سے افغان طالبان کے متعدد عہدیدار صوبہ غور پہنچ گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے یہ عہدیدار صوبے میں منتقل ہوئے۔
افغان میڈیا نے ہیلی کاپٹروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں طالبان عہدیدار صوبہ غور میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر طالبان کے کئی عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبوں بامیان اور دایکندی کی جانب فرار ہو چکے ہیں۔