بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث بھارت میں ایل پی جی کی ترسیل متاثر

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات بھارت تک پہنچ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
بھارتی وزارت شپنگ اور پورٹس کے خصوصی سیکریٹری راجیش کمار سنہا نے بتایا کہ ایل پی جی کی ترسیل متاثر ہونے کی وجہ سے بھارت میں سپلائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پرچم بردار جہاز شیوالک اور نندا اس وقت آبنائے ہُرمُز سے گزرے ہیں اور یہ تقریباً 92 ہزار ٹن ایل پی جی بھارت پہنچا رہے ہیں، جو 16 یا 17 مارچ تک بھارت پہنچ جائے گا۔
راجیش کمار سنہا نے مزید بتایا کہ خام تیل، ایل پی جی اور دیگر 22 بھارتی پرچم بردار جہاز اس وقت آبنائے ہُرمُز کے مغرب میں موجود ہیں۔
اس حوالے سے ایران کے سفیر محمد فتح علی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کچھ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے ترسیل کے عمل میں کچھ آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔