بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
کینیا میں روسی سفارت خانے کے سوشل میڈیا بیان کے مطابق، روس کا Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زائد طبی سامان لے کر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام تک پہنچائی جائے گی۔
روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امدادی کھیپ ادویات اور دیگر طبی سامان پر مشتمل ہے، اور آذربائیجان سے اسے سرحدی راستے کے ذریعے ایران بھیجا جائے گا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی شدید ہے، اور روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امداد براہِ راست روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔