بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی بھابھی اورآزاد دیور،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دلچسپ مقابلہ جاری

مظفرگڑھ(ممتاز نیوز )پنجاب کے 20حلقوں میں آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ،پی پی 272میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آرہاہے جہاں ایک ہی خاندان کے 2افرادآپس میں الیکشن لڑ رہے ہیں ،پی پی 272 مظفرگڑھ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سیدہ زہراباسط بخاری الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں

ان کاانتخابی نشان شیرہے جبکہ ان کےمدمقابل ان کے دیورہارون سلطان بخاری آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ان کاانتخابی نشان چارپائی ہے۔اسی انتخابی حلقے میںایک سوسالہ بزرگ بھی ووٹ ڈالنے آئے انہوں نے اپناووٹ شیرکوڈالا