بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلیل شرقپوری نیک آدمی ،پیسے لینے کی بات مذاق میں کہی ،شیخ رشید

اسلام آباد(ممتاز نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لیک آڈیوکے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلیل شرقپوری نیک آدمی ہے پیسے لینے کی بات میں نے مذاق میں کہی تھی،ایک چینل مجھ پربڑامہربان ہے اس کی مہربانی کاشکریہ ،

اتوارکونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھاکہ شرقپوری صاحب نیک انسان ہیں گدی نشین ہیں مجھے کیاضرورت پڑی ہےکہ کسی کے مسئلے میں الجھوں،جب میں نہیں بھی ہوتاچینل پرآج میری چھٹی کادن ہے اس دن بھی مجھے مصروف رکھتے ہیںیہ جوساری باتیں گھڑی جارہی ہیں

اگریہ ہی ان کی سیاست ہے تواللہ ان سے پوچھے گایہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے،لیک آڈیوپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ دیکھیں بات تواس نے کی ہے مختلف باتیں کی ہیں،یہ لوگ آڈیو اورویڈیوبنانےکے بڑے ماہرہیں ،میں نے مذاق میں بہت باتیں کی ہیں لیکن انہوں نے کٹ کرکے ایسی باتیں نکالی ہیں جن کامیری ذات سے تعلق نہیں