بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی 15 نشستوں پرن لیگ سے واضح طور پر آگے ہے،فوادچودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہےکہ تحریک انصاف پندرہ نشستوں پر نون لیگ سے واضح طور پر آگے ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ الحمدللّٰہ Exit polls کے مطابق تحریک انصاف پندرہ نشستوں پر نون لیگ سے واضح طور پر آگے ہے۔ایک اور ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ پولنگ کے دوران ہر جگہ الیکشن کمیشن کی نااہلی سامنے آئی،حمزہ شہبازنے ہرطرح سے پولیس گردی کرنے کی کوشش کی ، پولنگ کے دوران 3بجے کے بعد حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔