اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے الحمدللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔
اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے الحمدللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا. پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 17, 2022









