اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جو خوف کی زنجیریں توڑ کر ووٹ ڈالنے نکلے۔
اپنے ایک بیان میں اسد عمرنے کہا کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس شرمناک اور نہایت قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا صوبہ الیکشن کمیشن کے ناک تلے بدترین پولیس گردی کا مرکز بنا ہوا ہے، صبح سے قومی میڈیا انتخابی عمل میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں کی خبریں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری حکومتی مشینری سپریم کورٹ کے احکامات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی وزیراعلیٰ، حواریوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، دھونس اور طاقت کے بےجا استعمال کی کسی کوشش پر الیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہوا مگر تحریک انصاف کے قائدین کی اپنے کارکنان سے ملاقاتوں اور عوام سے روابط پر کمیشن کو اعتراض ہوا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پہلے علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی، پھر شبلی فراز اور زلفی بخاری کے پیچھے پولیس چڑھائی گئی۔
عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جو خوف کی زنجیریں توڑ کر ووٹ ڈالنے نکلے، اسد عمر








