اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کم ازکم پندرہ نشستوں پر جیت رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پی ٹی آئی کے جوان چوکس رہیں، ریٹرننگ افسر سے سرکاری نتیجہ ملنے تک پولنگ اسٹیشنزنہ چھوڑیں۔
پی ٹی آئی کم ازکم پندرہ نشستوں پر جیت رہی ہے،عمران خان کادعویٰ








