اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ضمنی الیکشن کے نتائج سے پاکستان کی پوری سیاست بدل گئی ہے ،عمران خان نے کل پارٹی کی کور کورکمیٹی کااجلاس بلایا ہے جس میں تازہ ترین سیاسی صورت پر گفتگو ہو گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وکٹری سپیچ نہیں کریں گے وہ مشکل وقت میں صر ف آگے آتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ چودھری پرو یزالٰہی بائیس جولائی کو وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عوام کو یہ قبول نہیں کہ ان کی تقدیر کے فیصلے بندکمروں میں ہوں، شہبازشریف اب صرف اسلام آبادکے وزیراعظم رہ گئے ہیں ،ایک سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کہتاہوں کو ا ب انہیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔
عمران خان نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس کل بلالیا








