لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اگر عمران خان نے کہا تو 2 سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی ضمنی انتخاب میں واضح کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال تھی، الیکشن میں جیت کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اسمبلی توڑنے کا کہا تو میں 2 سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، مشورہ ضرور دوں گا لیکن آخری فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں ہوتے رہتے ہیں، بات چیت ہوتی رہنی چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ جڑے رہنے کا کریڈٹ اپنے بیٹے مونس الٰہی کو دوں گا جس نے مجھے پکڑ کر رکھا اور ہلنے نہیں دیا۔
عمران خان کے کہنے پر 2 سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، پرویزالٰہی








