کراچی ( ممتاز نیوز) کراچی میں کریم آباد کے نزدیک موسیٰ کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی ، عمارت کو گزشتہ رات ہی مخدوش ہونے کے باعث خالی کرالیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات خالی کرائی جانے والی عمارت آج صبح گر گئی ، خالی ہونے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور حکام موقع پر پہنچ گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی جو کہ غیر قانونی بھی تھی ، عمارت میں پانچ فلیٹ تھے ، عمارت گرنے کے باعث ملبہ سڑک پر آگیا جس کے باعث کریم آباد سے ضیاء الدین ہسپتال جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔









