ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی ہے۔
العربیہ ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ سپریم لیڈر نے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی حکام نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے انکار کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے اور جلد ایک حتمی معاہدے کے قریب پہنچا جا سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بیٹھک ہو سکتی ہے، جس سے پاکستان کی سفارتی اہمیت اس تنازع میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کر دیا








