بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رضا پہلوی: ایرانی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اس کا خاتمہ ناگزیر ہے

ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے، یہ نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ ایرانی حکومت پر دباؤ برقرار رکھیں، مگر شہری انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایران کا شہری انفرا اسٹرکچر ایرانی عوام کی ملکیت ہے اور ایک آزاد ایران کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ ان کے بقول موجودہ نظام دراصل جبر اور دہشت کا ایسا ڈھانچہ ہے جو عوام کو ملک کی تعمیر نو سے روک رہا ہے۔
رضا پہلوی نے مزید کہا کہ ایران کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس نظام کو ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپیل کی کہ ایرانی حکومت کو نشانہ بنایا جائے، لیکن شہری انفرا اسٹرکچر کو محفوظ رکھا جائے تاکہ عوام اپنے ملک کی بحالی کر سکیں۔
ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ درست کہتے ہیں، امن صرف طاقت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ نظام صرف طاقت کو سمجھتا ہے، اور جب ایران آزاد ہوگا تو دنیا میں پائیدار امن قائم ہوگا۔