بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولمبیا میں فوجی جہاز گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

کولمبیا میں ایک فوجی جہاز گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 121 افراد میں سے ابتدائی طور پر 66 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبین ایئر فورس کا سی-130 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ حکام کے مطابق جہاز میں 110 فوجی اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے۔
طیارے نے پروکی سرحد کے قریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ رن وے کے اختتام کے قریب کسی رکاوٹ سے ٹکرا گیا۔
فائر فائٹرز نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث نقصان بڑھ گیا۔