اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق کھلاڑیوں کو موجودہ کھلاڑیوں نے شکست دی ، مبارکباد کس بات کی دی جا رہی ہے ؟۔
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف 2018 میں جیتی گئی نشستوں پر ہی دوبارہ جیتی ہے بلکہ انہیں اپنی ہی پانچ نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مسلم لیگ (ن) نے جو ایک سیٹ راولپنڈی میں جیتی وہ 15 سیٹوں پر بھاری ہے ۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، دھاندلی کا شور شرابا کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی ہے ۔








