بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ آرہا ہے،کنوردلشادکا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ آرہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کنوردلشاد نےکہاکہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے خلاف توہین عدالت لگا رہے ہیں،انہوں نے پیمرا سے آڈیو ویڈیوز منگوا لیے ہیں،الیکشن کمشنر آرٹیکل 204،الیکشن ایکٹ 2017شق10کے تحت کارروائی کر رہے ہیں۔
کنوردلشاد کا کہنا تھا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے معاملہ اس وقت بھی چل رہا تھا،درمیان میں ممبران نے کہا معاملہ درگزر کردیتے ہیں،اس وقت ممبران نے کہا شاید عمران خان کو خود احساس ہو جائے گا،اب بات زیادہ آگے چلی گئی ہے وہ بغاوت اختیار کر چکے ہیں،اب تو حد سے زیادہ معاملہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس سے متعلق چارج شیٹ بھی کرنے والا ہے ،اب الیکشن کمیشن ممبران کہتے ہیں ہماری رٹ کا سوال ہے۔