بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن میں شکست،نوازشریف کی لندن میں رہنماؤں سے مشاورت،پاکستان سے بھی سینئرقیادت کا رابطہ

لندن(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے لند ن میں پارٹی رہنماؤں سے حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست پر مشاورت کی۔اس حوالے سے اجلاس میں اسحا ق ڈار ، محسن نواز رانجھا، انوشہ رحمان اور سعودمجید نے شرکت کی ۔پاکستان سے بھی پارٹی کی سینئر قیادت نے نوازشریف سے رابطہ کیا ۔اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے مہنگائی اور سخت فیصلوں کو ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی وجہ قرار دیا جبکہ پارٹی رہنماؤں کو نظرانداز کیا جانے کو بھی اس کا ایک سبب قرار دیا۔