بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجہ ظفر الحق نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کی،راجہ صغیر احمد کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن راجہ ظفر الحق نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل(ر) شبیر اعوان کی حمایت کی ۔یہ انکشاف پی پی 7 راولپنڈی سے مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا ۔راجہ صغٖیر احمد نے کہا کہ یہ بات انہوں نے مریم نواز کو نہیں بتائی تاہم علاقے کے سارے لوگوں کو پتہ ہے ۔ایک سوال پر راجہ صغیر نے کہا کہ مخالف امیدوار دوبارہ گنتی کا بھی شوق بھی پورا کر لیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔