اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں فیصل واوڈانا اہلی کیس کی سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔عدالت نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پر تمام فریقین وکلاء کو تیاری کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے،دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا اہم ایشو ہے۔عدالت نے فیصل ووڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے فیصل واوڈا اپیل پر سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
فیصل واوڈانا اہلی کیس : نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی







