بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

لاہور(ممتاز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نےرحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کےافسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہاکہ المناک واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائےاورغفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔حمزہ شہبازنے کہا کہ آخری لاپتہ فرد کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائےکشتی میں گنجائش سے زائد افراد کا سوار ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔انہوںنے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔حمزہ شہبازجاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت سوگو ار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔