اسلام آباد: (ممتاز نیوز)عالمی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی۔
تفصیلات کے مطابق فچ نے ریٹنگ میں کمی پاکستان میں سرمایا کی قلت اور آئی ایم ایف پروگرام پر شکوک کی بنیاد پرکی ہے۔
فچ کے مطابق پاکستان کے پاس اپنے بیرونی قرضوں کو ری فنانس کرنے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔
فچ کے مطابق اتحادی حکومت کی کمزور ہوتی گرفت اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام ہے۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔









