اسلام آباد(ممتازنیوز)ترجمان پاک بحریہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیرمہمت پاچا جی (Mehmet Pacaci) نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترک سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزیدکہا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے ترک سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ترک سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیرکانیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ








