بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2021 میں41 بھارتی شہریوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس41 شہریوں نے انڈین شہریت چھوڑ کر پاکستان کی شہریت حاصل کر لی۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انڈین پارلیمان کے ایوان زیرین لوک سبھا میں وزات داخلہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں صرف سات شہریوں نے انڈین شہریت چھوڑ کر پاکستانی بن گئے تھے لیکن 2021 میں 41 افراد نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے لیے انڈین شہریت چھوڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 سے لے کر 2021 تک مجموعی طور پر نولاکھ 32 ہزار 276 انڈین شہریوں نے دوسرے ممالک کی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے انڈین شہریت چھوڑ دی۔
گزشتہ سال ایک لاکھ 63 ہزار بھارتی شہریوں نے ملکی شہریت چھوڑ دی جو کہ 2015 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان میں سے تقریبا آدھے لوگ یعنی 78 ہزار 284 نے امریکہ شہریت حاصل کی۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریت چھوڑنے کی وجوہات ذاتی تھے۔
خیال رہے بھارت کے آئین کے تحت کوئی شہری دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا اور کسی اور ملک کی شہریت لینے کے لیے انڈین شہریت چھوڑنا پڑتا ہے۔
شہریت کے حصول کے لیے پسندیدہ ترین ممالک میں امریکہ کے بعد آسٹریلیا (23 ہزار 533) کینیڈا (21 ہزار 597)، برطانیہ (14 ہزار 637)، اٹلی (پانچ ہزار 987) اور سنگاپور (دو ہزار 516) بالترتیب سرفہرست رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود 326 انڈین شہریوں نے ملک کی شہریت ترک کرکے البانیا، فرانس، مالٹا، پاکستان، فلپائن، پرتگال بحرین، قبرص، آئرلینڈ، اردون ناروے، سنگاپور، سری لنکا اور دیگر ممالک کی شہریت کے لیے اپلائی کیا۔
گزشتہ سال نومبر میں شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطاب 10 ہزار 645 افراد نے انڈین شہریت کے لیے درخواست دے دی جن میں سے اکثریت یعنی سات ہزار 782 افراد پاکستان اور 795 افغانستان کے شہری تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 2016 سے 2020 کے دوران 452 بے ریاست افراد نے بھی انڈین شہریت کے لیے درخواست دی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان میں سے کتنے افراد کو شہریت دی گئی۔
گزشتہ سال انڈین وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ ایک کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 718 انڈین شہری دوسرے ممالک میں رہتے ہیں۔