اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنی گالہ میں کے پی کے سے آئے ینگ ٹیچرز کے احتجاج کا معاملہ، مظاہرین کی تعداد میں اضافہ، لوئر دیر سے بڑا قافلہ بھی بنی گالہ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر لگے بیریئر کو اٹھالیا،پولیس کی روکنے کی کوشش ناکام،بنی گالہ ہاوس کے گیٹ پر ٹائیگرفورس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے
مظاہرین بنی گالہ میں واقع علیمہ خان کے گھر کے لان میں داخل ہو گئے ۔ مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرےبازی کی۔
مظاہرین نے مطالبات کی منظوری سے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریری معاہدے کے باجود ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے ۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ برطرف ملازمین بحال، سی پی فنڈ کے بجائے پنشن دی جائے جبکہ ہمیں تقرری کی تاریخ سے سینیارٹی دی جائے۔
احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ تحریری معاہدے کے باوجود ایک بھی مطالبہ پورانہیں کیا گیا، ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 تک ایڈ ہاک پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء کی حفاظت اور امن عامہ کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔








