بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراسلہ وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے چھپانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس دعوے کو یکسر بے بنیاد قراردیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے موصول ہونے والا مراسلہ (سائفر)وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے چھپایا گیا تھا ۔دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پر کام کررہا ہے اور وہ اپنے کام کے حوالے سے پرعزم ہے ۔