کراچی(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سندھ کا دورہ منسوخ کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنما آفتاب صدیقی نے عمران خان کے دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ عمران خان نے 21 جولائی کو سندھ کا دو روزہ دورہ کرناتھا جہاں انہوں نے کراچی اور حیدرآباد میں جلسوں سے خطاب کرنے تھے ان کا پہلا جلسہ حیدر آباد اور دوسرا جلسہ کراچی میں ہو ناتھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کراچی میں مختلف اجتماعات سے بھی خطاب کرنے تھے ۔
پنجاب کی سیاسی صورتحال،عمران خان نے سندھ کا دورہ منسوخ کردیا








