بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، واپسی پر وکٹری کا نشان بھی بنایا

لاہور(نیوہزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادیوں کے اہم اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اتحادیوں کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد آصف علی زرداری چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
آصف علی زرداری نے واپس جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔