بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ،خاتون ٹیچر کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل،سندھ حکومت اور پولیس پر کڑ ی تنقید

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون ٹیچر کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا پر سندھ حکومت اور پولیس کے رویے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹیچر کو اٹھا اٹھا کر، مکوں اور لاتوں سے مار کر پولیس گاڑی میں پھینکا جا رہا ہے جوکراچی پریس کلب کے باہر مطالبہ کر رہی تھیں کہ ہمیں مستقل کیا جائے ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سندھ حکومت اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ جس طرح کا طرز عمل اختیار کیا گیا کسی مہذب معاشرے میں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔