بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے کامیاب امن مشن پر صحافیوں کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین

جدہ (نمائندہ خصوصی)بیرون ملک قائم پاکستان جرنلسٹس فورم کے نامور صحافیوں نے ایران، اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے عالمی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے امن مشن پر اندرون ملک اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے فخر محسوس کیا ہے اور پاکستان کی ہمیشہ سے امن کی کاوشوں کو سراہاہے، پاکستان کے اقدام کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سفارتی حلقوں نے پاکستان کے کردار کو نہ صرف مثبت قرار دیا بلکہ اسے خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت بھی کہا ہے۔پاکستان کے امن مشن نے دنیا کو ایک بڑے خطرے سے بچایا ہے، پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کے امن مشن نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ملک کا درجہ دیا ہے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور یادگار امن مشن نے پڑوس میں بیٹھے کشمیر پر قابض ملک کے اندر صف ماتم بپا ہوگئی ہے پاکستان جرنلسٹس فورم نے مشترکہ بیان میں پاکستان کو ایک“سفارتی پل”قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن تعلقات اسے امن کے قیام میں ایک منفرد حیثیت دیتے ہیں۔ کئی بین الاقوامی اخبارات نے پاکستان کی کوششوں کو حالیہ برسوں کی بڑی سفارتی کامیابیوں میں شمار کیا ہے۔پی جے ایف کے مشترکہ بیان میں پاکستان کے قریب ترین دوست سعودی عرب، اور چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن مشن کی مکمل حمائت کی ہے مطابق پاکستان کا یہ اقدام نہ صرف خطے میں امن کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب ایران، اسرائیل، امریکہ کی جنگ میں اقوام متحدہ کے امن مشنز بھی کامیاب نہ ہوسکے وہاں پاکستان نے امن کیلئے یہ کامیاب قدم اٹھایا ہے پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے قومی مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر یہ سفارتی کوششیں کامیاب رہتی ہیں تو پاکستان کا عالمی کردار مزید مستحکم ہوگا اور اسے ایک ذمہ دار اور بااثر امن پسند ملک کے طور پر مزید تسلیم کیا جائے گاحالیہ امن مذاکرات کی ماحول میں اب کشمیری عوام بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ 80 سال سے زائد پرانے مسئلہ کو بھی امن کے پجاری کشمیر عوام کیلئے بھی کوئی منصافانہ قدم اٹھائینگے وقت کا تقاضا ہے کہ جس تدبر اور حکمت کا مظاہرہ خارجہ اور دفاعی محاذ پر کیا گیا ہے، اسی سنجیدگی کے ساتھ معیشت کی بحالی پر بھی توجہ دی جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک جامع، پائیدار اور عوام دوست معاشی حکمت عملی ترتیب دے جس میں ٹیکس اصلاحات، برآمدات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دی جائے۔اسی طرح شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کو یقینی بنانا بھی آج وقت کی ضرورت ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کیے بغیر کسی بھی معاشی پالیسی کی کامیابی ممکن نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور مو?ثر اقدامات اٹھائے تاکہ قومی کامیابی کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔ فوری اقدام کے طور پر حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نمایاں کمی کردینی چاہیئے تاکہ عوام میں حقیقی ریلیف ملنے کا احساس اجاگر ہو سکے۔پی جے ایف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی جے ایف ہمیشہ کی طرح ملکی سالمیت اور مثبت اقدام کی تشہیر میں اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا مشترکہ بیان پر امیر محمد خان، معروف حسین، جمیل راٹھور، اور سیز گلوبل فاو نڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ، شاہد نعیم، اسد اکرم، عالیہ خان، مریم شاہد، فوزیہ خان، جاوید راہو، ذکیر بھٹی، عامل عثمانی، ریان متیار، اور دیگر کے دستخط ہیں