بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی سفارتی کامیابی پر سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں پر دنیا بھر میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے عالمی سطح پر ایک مضبوط اور مثبت تشخص قائم کیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا فاتح بن کر ابھرا ہے اور اس نے عالمی برادری میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی سفارتی طاقت کو اب بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادت کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث مخالفین کو بھی زمینی حقائق تسلیم کرنا پڑے، جو پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنا۔

سمندر پار پاکستانیوں کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نہ صرف موجودہ دور بلکہ دنیا کی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی قومی غیرت، وقار اور یکجہتی کی عکاس ہے۔

اوورسیز کمیونٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی پہچان امن، استحکام اور ذمہ دارانہ پالیسیوں کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے، اور حالیہ کامیابیاں اسی وژن کا عملی اظہار ہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی بصیرت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے، جو ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔