بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی خان میں غیرملکی خاتون سیاح کا 2 افراد پر مبینہ ہراس ا ن ی کا الزام

ڈی جی خاں ( نیوزڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں غیرملکی خاتون سیاح نے 2 افراد پرمبینہ طور پر ہ ر ا س ا ں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے ٹرائیبل ایریا کے مطابق غیر ملکی خاتون کراچی سے لاہور پھر راجن پوراور فورٹ منرو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون نے جن لڑکوں پر ہ ر ا س ا ں کا الزام لگایا انہی کے گھر ٹھہری ہوئی تھی اور ملزمان کے ساتھ ویڈیو بھی بناتی رہی۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کا کہنا تھاکہ غیرملکی خاتون سیاح کی شکایت پر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ غیرملکی خاتون لاہور چلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملزمان بھی روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔