بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیساکھی کی خوشیاں، محنت کا اعتراف اور امید کا پیغام ہے: آصفہ بھؔٹو

بیساکھی کے خوشگوار موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے ہندو اور سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اس تہوار کی روح کو خوبصورت(beautiful)

انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی زمین کی برکت، ایمان کی تازگی اور خاندانی رشتوں کی مضبوطی کا حسین جشن ہے، جو ہمیں شکرگزاری اور خوشی بانٹنے کا درس دیتا ہے۔

خاتونِ اول نے فصل کی کٹائی کے اس موقع کو محنت کے اعتراف اور خوشیوں کے اظہار کا وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہی زندگی میں خواتین کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین نہ صرف کھیتوں میں بھرپور محنت کرتی ہیں بلکہ گھریلو ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے معاشرے کی بنیاد کو مضبوط بناتی ہیں۔

مزید پڑھیں:‘فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اور مستقل کے آؤٹ لک کومستحکم قرار دے دیا

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی خواتین اپنے خاندانوں کو جوڑے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور یہی مضبوط خاندانی نظام کسی بھی معاشرے کی اصل طاقت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیساکھی کے موقع پر مل جل کر خوشیاں منانا دراصل شکرگزاری کا بہترین اظہار ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ ہندو اور سکھ برادری کی خوبصورت روایات پاکستان کی ثقافتی رنگا رنگی کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی محبت، سکون اور باہمی احترام کا پیغام لے کر آتی ہے، اور دعا کی کہ یہ دن سب کے لیے امید، خوشحالی اور مسرت کا باعث بنے، جبکہ محنت کے بعد آنے والی خوشیوں کا یہ موسم ہر گھر کو خوشیوں سے بھر دے۔