بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل کو بڑا جھٹکا: اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے دفاعی معاہدے معطل کر دیے

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا سفارتی اور دفاعی قدم اٹھایا گیا ہے۔ جس میں اسرائیل کے ساتھ جاری تمام دفاعی معاہدے معطل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دفاعی پالیسیوں پر نظرثانی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔اٹلی اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے دفاعی ساز و سامان کے تبادلے اور فوجی تعاون کے معاہدے قائم تھے۔

وزیراعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت نے ان معاہدوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا عمل فوری طور پر رک گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا کردار حل مسلط کرنا نہیں، مکالمے کی جگہ پیدا کرنا ہے؛ ضمیر اسدی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اٹلی جیسے اہم یورپی ملک کی جانب سے دفاعی معاہدوں کی معطلی اسرائیل کے لیے ایک بڑا سفارتی اور عسکری دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ اطالوی حکومت نے اس فیصلے کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی، تاہم اسے عالمی سطح پر اسرائیل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے بعد اٹلی اب ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے حالیہ تنازعات کے دوران اسرائیل کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو محدود یا معطل کیا ہے۔