بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے؟ ایرانی صدر نے بتا دیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان(Masoud Pezeshkian) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک اس لیے نہیں پہنچ سکے کیونکہ امریکا نے نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران زیادہ سے زیادہ مطالبات پر اصرار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ امریکا کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ دھمکیاں، دباؤ اور فوجی کارروائی سے خطے میں صرف امریکا کے خود ساختہ مسائل بڑھیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ترجیحی راستہ ہے۔

مزیدپڑھیں:جنوبی وزیرستان: عوام سونا نکالنے پہنچ گئے، نالے کا پانی پارے سے آلودہ

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔